غلامی میں نہ کام آتی ہیں
اردو
موسیقی
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
کوئی اندازہ کر سکتا ہے
اُس کے
اُس کے زور بازو کا
کوئی اندازہ کر سکتا ہے
اُس کے زور بازو کا
نگاہِ مردِ مومن سے
بدل جاتی ہیں تقدیریں
بدل جاتی ہیں تقدیریں
نگاہِ مردِ مومن سے
بدل جاتی ہیں تقدیریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے
مگر مشکل سے ہوتی ہے
براہیمی نظر پیدا مگر مشکل سے ہوتی ہے
ہَوس چھُپ چھُپ کے سینوں میں
بنا لیتی ہے تصویریں
بنا لیتی ہے تصویریں
ہَوس چھُپ چھُپ کے سینوں میں
بنا لیتی ہے تصویریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
حقیقت ایک ہے ہر شے کی، خاکی ہو کہ نُوری ہو
خاکی ہو کہ نُوری ہو
حقیقت ایک ہے ہر شے کی، خاکی ہو کہ نُوری ہو
لہُو خورشید کا ٹپکے
اگر ذرّے کا دل چِیریں
اگر ذرّے کا دل چِیریں
لہُو خورشید کا ٹپکے
اگر ذرّے کا دل چِیریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
یقیں محکم، عمل پیہم
محبّت فاتحِ عالم
محبّت فاتحِ عالم
یقیں محکم، عمل پیہم
محبّت فاتحِ عالم
فاتحِ عالم جہادِ زِندگانی میں
ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
جہادِ زِندگانی میں
ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
غلامی میں نہ کام آتی
ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا
تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
ادعم محطة الأناشيد
نحن لسنا مدعومين من مستثمرين كبار - فقط عدد قليل من المطورين المستقلين الذين أرادوا إنشاء منصة نظيفة وخالية من الإعلانات للأناشيد. تبرعاتك تساعد في إبقاء هذا المشروع حياً ونموه.