میرا دل بدل دے
اردو
اَللّٰهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الإيمَانَ
وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا
وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الْكُفْرَ
وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ
وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ
اے اللہ!
ایمان کو ہمارے لیے محبوب بنا دے
اور اس کو ہمارے دل میں مزین فرما دے
کفر، گناہ اور نافرمانی سے ہم کو کراہیت عطا فرما دے
اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما دے
میرا دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہوا و حرص والا دل بدل دے
خدایا فضل فرما، دل بدل دے
بدل دے دل کی دنیا، دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
گناہ گاری میں کب تک عمر کاٹوں
بدل دے میرا رستہ، دل بدل دے
سنوں میں نام تیرا دھڑکنوں میں
مزہ آجائے مولا، دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہٹا لوں آنکھ اپنی ماسوا سے
جیوں میں تیری خاطر، دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے
سہل فرما مسلسل یاد اپنی
خدایا رحم فرما، دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
میرا دل بدل دے
پڑا ہوں تیرے در پہ دل شکستہ
رہوں کیوں دل شکستہ، دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
تیرا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے
بس اتنی ہے تمنا، دل بدل دے
میری فریاد سن لے میرے مولا!
بنا لے اپنا بندہ، دل بدل دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
دلِ مغموم کو مسرور کر دے
دلِ بے نور کو پر نور کر دے
میرا ظاہر سنور جائے الٰہی
میرے باطن کی ظلمت دور کر دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
مئے وحدت پلا مخمور کر دے
محبت کے نشے میں چور کر دے
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ادعم محطة الأناشيد
نحن لسنا مدعومين من مستثمرين كبار - فقط عدد قليل من المطورين المستقلين الذين أرادوا إنشاء منصة نظيفة وخالية من الإعلانات للأناشيد. تبرعاتك تساعد في إبقاء هذا المشروع حياً ونموه.