Nasheed Stationمحطة الأناشيد
home الصفحة الرئيسية
record_voice_over المنشدين
backup تحميل
محطة نشيد متاحة أيضًا على نظامي iOS, Android
App Store IconPlay Store Icon
سياسة الخصوصية | شروط الاستخدام
v2.4.2
search

وہ میرا نبی

قاری احسان محسن
play_arrow275 استماعaccess_timeمنذ 11 أشهر

اردو

وہ جس کے لیے محفل کونین سجی ہے

فردوس بریں جس کے وسیلے سے بنی ہے

وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

احمد ہے محمد ہے وہی ختمِ رسل ہے

مخدوم و مربّی ہے وہی والئ کُل ہے

احمد ہے محمد ہے وہی ختمِ رسل ہے

احمد ہے محمد ہے وہی ختمِ رسل ہے

اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

والشمس ضحٰی چہرہء انور کی جھلک ہے

والیل سجیٰ گیسوئے حضرت کی لچک ہے

عالم کو ضیاء

(موسیقی)

عالم کو ضیاء جس کے وسیلے سے ملی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

اللہ کا فرماں اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَک

منسوب ہے جس سے وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَک

اللہ کا فرماں اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَک

منسوب ہے جس سے وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَک

جس ذات کا قرآن

جس ذات کا قرآن میں بھی ذکر جلی ہے

(موسیقی/تکرار)

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

مُزّمل و یٰسین و مدّثر و طٰہٰ

کیا کیا نئے القاب سے مولا نے پکارا

کیا شان ہے اس کی

کیا شان ہے اس کی کہ جو اُمّی لقبی ہے

کہ جو اُمّی لقبی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی میرا نبی میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

وہ ذات کہ جو مظہرِ لولاک لما ہے

جو صاحبِ رفرف شبِ معراج ہوا ہے

وہ ذات کہ جو مظہرِ لولاک لما ہے

جو صاحبِ رفرف شبِ معراج ہوا ہے

اسرا میں امامت جسے نبیوں کی ملی ہے

وہ میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

کس درجہ زمانے میں تھی مظلوم یہ عورت

پھر جس کی بدولت ملی اسے عزت و رفعت

وہ محسن و غم خوار

وہ محسن و غم خوار

وہ محسن و غم خوار

وہ محسن و غم خوار

ہمارا ہی نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

وہ اِن کا نبی

اُن کا نبی

سب کا نبی ہے

وہ میرا نبی ہے

وہ جس کے لیے محفل کونین سجی ہے

فردوس بریں

(تکرار)

جس کے وسیلے سے بنی ہے

وہ ہاشمی مکّی

وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ہے

وہ میرا نبی

میرا نبی میرا نبی ہے

favorite

ادعم محطة الأناشيد

نحن لسنا مدعومين من مستثمرين كبار - فقط عدد قليل من المطورين المستقلين الذين أرادوا إنشاء منصة نظيفة وخالية من الإعلانات للأناشيد. تبرعاتك تساعد في إبقاء هذا المشروع حياً ونموه.

  • وہ میرا نبی
  • قاری احسان محسن
  • المنشدين
  • الصفحة الرئيسية
متاح أيضًا بـ
English • বাংলা • اردو • Türkçe