Duniya Ke Ae Musafir
اردو
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو، دو دن کا یہ سفر ہے
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو، دو دن کا یہ سفر ہے
جب سے بنی ہے دنیا، لاکھوں کروڑوں آئے
باقی رہا نہ کوئی، مٹی میں سب سمائے
مٹی میں سب سمائے
مت بھولنا یہاں پر
مٹی میں سب سمائے
سب کا یہی حشر ہے
دنیا کے اے مسافر، منزل تیری قبر ہے
منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو
دو دن کا یہ سفر ہے
دو دن کا یہ سفر ہے
آنکھوں سے تُو نے اپنی
کتنے جنازے دیکھے
ہاتھوں سے تُو نے اپنے
دفنائے کتنے مردے
دفنائے کتنے مردے
انجام سے تُو اپنے
کیوں اتنا بے خبر ہے
کیوں اتنا بے خبر ہے
دنیا کے اے مسافر
منزل تیری قبر ہے
منزل تیری قبر ہے
مخمل پہ سونے والے
مٹی پہ سو رہے ہیں
شاہ و گدا یہاں پر
سب ایک ہو رہے ہیں
سب ایک ہو رہے ہیں
دونوں ہوئے برابر
یہ موت کا اثر ہے
یہ موت کا اثر ہے
دنیا کے اے مسافر
منزل تیری قبر ہے
منزل تیری قبر ہے
مٹی کے پتلے تجھ کو
مٹی میں ہے سمانا
اک دن یہاں تُو آیا
اک دن یہاں سے جانا
اک دن یہاں سے جانا
رکنا نہیں یہاں پر
جاری تیرا سفر ہے
جاری تیرا سفر ہے
دنیا کے اے مسافر
منزل تیری قبر ہے
منزل تیری قبر ہے
طَے کر رہا ہے جو تُو
دو دن کا یہ سفر ہے
دو دن کا یہ سفر ہے
دنیا کے اے مسافر
Support Nasheed Station
We are not backed by big investors - just a few independent developers who wanted to create a clean, ad-free platform for nasheeds. Your donations help keep this project alive and growing.