Nasheed Stationasheed Station
home Home
record_voice_over Artists
backup Upload
Nasheed Station is also available on iOS and Android
App Store IconPlay Store Icon
Privacy Policy | Terms of Use
v2.4.2
search

Faizan-e-Mohammad

Junaid Jamshed
play_arrow36 Playsaccess_time5 months ago

اردو

فیضانِ محمدﷺ

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمدﷺ

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمدﷺ

ممکن نہیں مجھ سے ہو بیاں شانِ محمدﷺ

جبریلِ امیں رہتے تھے دربانِ محمدﷺ

ہر دور میں باطل نے بہت زور لگایا لیکن نہ بُجھی مشعلِ قرآنِ محمدﷺ

امت میں ابو بکر کا ثانی نہیں کوئی جو پاس تھا سب کر دیا قربانِ محمد

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمدﷺ

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمدﷺ

اسلام کی عظمت کو عمر نے ہے بڑھایا

ہر ملک میں پھیلا دیا فرمانِ محمدﷺ

عثمانؓ نے ارشادِ نبیﷺ سامنے رکھا

سینچا ہے لہو دے کے جو بُستانِ محمدﷺ

حیدرؓ کی شجاعت ہو کہ حمزہؓ کی شہادت دونوں میں نظر آئی ہمیں شانِ محمدﷺ

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمدﷺ

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمدﷺ

کرتا ہے وہ اشعار میں بھی ذکرِ صحابہؓ

جو بھی ہے حقیقت میں ثنا خوانِ محمدﷺ

بڑھتی ہی رہی شانِ "وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكْ"

اللہ کی رحمت ہے نگہبانِ محمدﷺ

اے میرے خدا تجھ سے یہ دانش کی دعا ہے

چھوٹے نہ کبھی ہاتھ سے دامانِ محمدﷺ

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمدﷺ

ہر سمت نظر آتا ہے فیضانِ محمدﷺ

ہر شخص کی گردن پہ ہے احسانِ محمدﷺ

favorite

Support Nasheed Station

We are not backed by big investors - just a few independent developers who wanted to create a clean, ad-free platform for nasheeds. Your donations help keep this project alive and growing.

  • Home
  • Artists
  • Junaid Jamshed
  • Noor ul Huda
  • Faizan-e-Mohammad
Also available in
عربى • বাংলা • اردو • Türkçe