Nasheed Stationasheed Station
home Home
record_voice_over Artists
backup Upload
Nasheed Station is also available on iOS and Android
App Store IconPlay Store Icon
Privacy Policy | Terms of Use
v2.4.2
search

Hum Ehle Junoon

Mufti Tariq Masood
play_arrow196 Playsaccess_time5 months ago

اردو

تاریخ کا جب بھی رخ بدلا، بدلا ہے ہمیں دیوانوں نے

اسلام کی شمعیں روشن کیں جل جل کے ہمیں پروانوں نے

ہم اہلِ جنوں کو ہر رخ سے سو بار جہاں پرکھا ہے

ماضی میں جو طوفان یورپ سے منڈلائے یہاں تک آیا تھا

ہم نے ہی اسے ٹھکرایا تھا، ہم نے ہی اسے للکارا تھا

مقتل بھی ہمارا گہوارہ، زنداں بھی ہمارا مسکن ہے

ہم راہِ وفا میں سر دیں، یہ سارے جہاں پر روشن ہے

ہم کھیل سمجھ کر لڑتے ہیں طوفان کی بھیانک موجوں سے

کیا اہلِ جنوں دب جائیں گے ان اہلِ جفا کی موجوں سے

ہم اہلِ جنوں کو ہر رخ سے سو بار جہاں پرکھا ہے

سینوں میں وہ جذبے رکھتے ہیں جو آگ بھی ہے اور شبنم بھی

ہم غنچہ صفت بھی رہتے ہیں، رکھتے ہیں مزاج برہم بھی

ہم اہلِ جنوں کو ہر رخ سے سو بار جہاں پرکھا ہے

سوچا ہے کفیل اب کچھ بھی ہو، ہر حال میں اپنا حق لیں گے

عزت سے جیے تو جی لیں گے یا جامِ شہادت پی لیں گے

پھر عشق و وفا کی راہوں میں ایک شورِ سلاسل برپا ہے

سینوں میں وفا کے بندوں کے پھر شوقِ شہادت اٹھا ہے

ہم اہلِ جنوں کو ہر رخ سے سو بار جہاں پرکھا ہے

favorite

Support Nasheed Station

We are not backed by big investors - just a few independent developers who wanted to create a clean, ad-free platform for nasheeds. Your donations help keep this project alive and growing.

  • Home
  • Artists
  • Mufti Tariq Masood
  • Hum Ehle Junoon
Also available in
عربى • বাংলা • اردو • Türkçe