Madiney Ko Jain
اردو
نسیما جانب بطحا گزر کن
ز احوالم محمد را خبر کن
ببر ایں جان مشتاقم بہ آں جا
فدائے روضۂ خیر البشر کن
شب و روز اب تو یہی ہیں دعائیں
خدا دن وہ لائے مدینے کو جائیں
نظر آئیں جس دم حرم کی فضائیں
بہر گام اپنی نگاہیں بچھائیں
شب و روز اب تو
عرب کے بیاباں کا ہر ذرہ چومیں
غبارِ حرم کو گلے سے لگائیں
وہ دنیا کی جنت، وہ جنت کی دنیا
معنبر ہوائیں، معطر فضائیں
شب و روز اب تو
جہاں پر ہیں انسان جیسے فرشتے
مہکتی ہیں ہر سو عبائیں قبائیں
کبھی مسجد فتح و نصرت کو دیکھیں
کبھی جا کے لے لیں اُحد کی بلائیں
شب و روز اب تو
کبھی دور اس سبز گنبد کو دیکھیں
کبھی پاس آ کر نگاہیں جھکائیں
کریں جالیوں پر ان آنکھوں کو صدقے
مواجہہ میں اشکوں کے موتی لٹائیں
شب و روز اب تو
ادھر سے اُمڈتے ہوں اشکِ ندامت
اُدھر رحمتوں کی برستی گھٹائیں
تصور جب اپنی خطاؤں کا آئے
بھلا دیتی ہیں سب ان کی مسلسل عطائیں
فضا میں چار سُو ہیں صلِ علٰی کی
سلامٌ علیکُم کی لب پر صدائیں
دعا ہے یہ کیفیؔ کہ اس سال ہم بھی
مدینے کے دیوار و در دیکھ آئیں
شب و روز اب تو یہی ہیں دعائیں
شب و روز
Support Nasheed Station
We are not backed by big investors - just a few independent developers who wanted to create a clean, ad-free platform for nasheeds. Your donations help keep this project alive and growing.