Hum ne ankhoñ se dekha nahi hai magar
اردو
ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلامِ الٰہی دیا
وہ محمد مدینے میں موجود ہے
پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلے علٰی
چوم کر کہہ رہی ہے یہ بادِ صبا
ایسی خوشبو چمن کے گلوں میں کہاں
جو نبی کے پسینے میں موجود ہے
ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلامِ الٰہی دیا
وہ محمد مدینے میں موجود ہے
ہم نے مانا کہ جنت بہت ہے حسیں
چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں
یوں تو جنت میں سب ہے، مدینہ نہیں
اور جنت مدینے میں موجود ہے
ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلامِ الٰہی دیا
وہ محمد مدینے میں موجود ہے
چھوڑنا تیرا طیبہ گوارہ نہیں
سارے عالم میں ایسا نظارہ نہیں
سارے عالم میں ایسا نظارہ نہیں
ایسا منظر زمانے نے دیکھا نہیں
جیسا منظر مدینے میں موجود ہے
ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر
ان کی تصویر سینے میں موجود ہے
جس نے لا کر کلامِ الٰہی دیا
وہ محمد مدینے میں موجود ہے
Naşid İstasyonu'nu Destekleyin
Büyük yatırımcılar tarafından desteklenmiyoruz - sadece naşidler için temiz, reklamsız bir platform oluşturmak isteyen birkaç bağımsız geliştiriciyiz. Bağışlarınız bu projeyi canlı ve büyüyen tutmaya yardımcı olur.