Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

جنید جمشد
play_arrow152 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی

اڑ بیٹھے کیا سمجھ کر بھلا طور پر کلیم

طاقت ہو دید کی تو تقاضا کرے کوئی

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے

بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مار ڈالا ہے

متاعِ دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر

سکونِ قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر

لٹا کر ساری پونجی غفلت و عِصیاں کی دلدل میں

سہارا لینے آیا ہوں تیرے کعبے کے آنچل میں

گناہوں کی لِپٹ سے کائناتِ قلب افسُردہ

ارادے مضمحل، ہمت شکستہ، حوصلے مُردہ

کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی

کہ کس جنجال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی

خلاصہ یہ کہ بس جل بھن کر اپنی رُو سیاہی سے

سراپا فقر بن کر اپنی حالت کی تباہی سے

تیرے دربار میں لایا ہوں اپنی اب زبوں حالی

تیری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہیں خالی

یہ تیرا گھر ہے تیرے مہر کا دربار ہے مولا

سراپا نور ہے، اک محبّتِ انوار ہے مولا

تیری چوکھٹ کے جو آداب ہیں میں ان سے خالی ہوں

نہیں جس کو سلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں

زبان غرقِ ندامت دل کی ناقص ترجمانی پر

خدایا رحم میری اس زبانِ عجز زبانی پر

یہ آنکھیں خشک ہیں یا رب اِنہیں رونا نہیں آتا

سلگتے داغ ہیں دل میں جنہیں دھونا نہیں آتا

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

موسیقا

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
  • جلوۂ جاناں
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe