Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

اے رسول امین

جنید جمشد
play_arrow35 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

بے خبر! تُو جوہرِ آئینۂ ایّام ہے

تُو زمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں

تجھ سا کوئی نہیں

ہے عقیدہ یہ اپنا بصدق و یقیں

تجھ سا کوئی نہیں

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں

تجھ سا کوئی نہیں

ہے عقیدہ یہ اپنا بصدق و یقیں

تجھ سا کوئی نہیں

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں

بزمِ کونین پہلے سجائی گئی

پھر تِری ذات منظر پہ لائی گئی

سیّد الاولیں، سیّد الآخریں

تجھ سا کوئی نہیں

سیّد الاولیں، سیّد الآخریں

مصطفیٰ مجتبیٰ

تیری مدح و ثنا

میرے بس میں نہیں

دسترس میں نہیں

دل کو ہمت نہیں

لب کو یارا نہیں

تجھ سا کوئی نہیں

مصطفیٰ مجتبیٰ تیری مدح و ثنا

دل کو ہمت نہیں، لب کو یارا نہیں

اے رسولِ امیں، تجھ سا کوئی نہیں

صلی اللہ علیہ وسلم

یا امام الاولیاء

یا خاتم الانبیاء

دستِ قدرت نے ایسا بنایا تجھے

جملہ اوصاف سے خود سجایا تجھے

اے ازل کے حسیں، اے ابد کے حسیں

ڈھونڈتی ہے تجھے میری جانِ حزیں

ترا سکّہ رواں کل جہاں میں ہوا

اِس زمیں میں ہوا، آسماں میں ہوا

کیا عرب کیا عجم، سب ہیں زیرِ نگیں

توبہ توبہ! نہیں کوئی تجھ سا نہیں

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں

تجھ سا کوئی نہیں

ہے عقیدہ یہ اپنا بصدق و یقیں

تجھ سا کوئی نہیں

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • اے رسول امین
  • محبوب یزدان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe