Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

تمنائے دل

جنید جمشد
play_arrow109 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا

تمنا اے دل حبیب اللہ

تمنا مدتوں سے ہے جمالِ مصطفیٰ دیکھوں

امام الانبیاء دیکھوں حبیبِ کبریا دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

وہ جن کے دم قدم سے صبح نے بھی روشنی پائی

منور کر دیا جس نے فضا وہ رہنما دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

بلندی کا نظارہ گنبدِ خضرا کی پستی میں

نظر نیچی کروں اور رفعتوں کا ارتقاء دیکھوں

مرادلبر مدینے میں حیاتِ جاوداں پا کر

حجابِ نور میں مستور ہے وہ دل رُبا دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

قدم باہر مدینے سے تصور میں مدینہ ہے

الٰہی یا الٰہی عظمتوں کی انتہا دیکھوں

یہ دنیا بے ثبات و بے وفا و غم کا گہوارہ

یہ ہے مطلوب دارِ بے وفائی میں وفا دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

تجلی اٹھ گئی شعلہ بنی فاران کی چوٹی سے

وہ جس کی روشنی پھیلی وہ شمعِ کبریا دیکھوں

وہ مبدا خلقِ عالم کا درود ان پر سلام ان پر

میرے مولیٰ یہ موقع دیں کہ ختم الانبیاء دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

برہنہ پا برہنہ سر چلوں اس شہرِ خوباں میں

قرارِ دل سکونِ روح زخموں کی دوا دیکھوں

کبھی ہو حسن کی محفل کبھی ہو شوق کا منظر

کبھی آنسو کی زنجیروں میں عاشق کی صدا دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

وہی ہے شافعِ محشر مرادِ ما حبیبِ ما

سکونِ قلبِ مضطر انبیاء کا مقتدا دیکھوں

در جنت پہ حاضر ہوں رسول پاک کے ہمراہ

شفاعت کا یہ منظر یا خدایا میں رضا دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

تمنا مدتوں سے ہے جمالِ مصطفیٰ دیکھوں

امام الانبیاء دیکھوں حبیبِ کبریا دیکھوں

تمنا اے دل رسول اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

تمنا اے دل حبیب اللہ

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • تمنائے دل
  • بدیع الزمان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe