Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

تمنا

احسان تحمید
play_arrow715 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

تمنا مدتوں سے ہے جمالِ مصطفیٰ دیکھوں

امام الانبیاء دیکھوں، حبیبِ کبریاء دیکھوں

وہ جن کے دم قدم سے صبح نے بھی روشنی پائی

منور کر دیا جس نے فضا، وہ رہنما دیکھوں

وہ جن کی برکتوں سے ابر و باراں برسے عالم میں

تمنا قلبِ مضطر کی، وہ دُرِّ بے بہا دیکھوں

قدم باہر مدینے سے، تصور میں مدینہ ہے

اِلٰہی یا اِلٰہی! عظمتوں کی اِنتِہا دیکھوں

یہ دنیا بے ثبات و بے وفا و غم کا گہوارا

یہ ہے مطلوب، دَرِ بے وفائی میں وفا دیکھوں

تمنا مدتوں سے ہے جمالِ مصطفیٰ دیکھوں

وہ مَبدَأ خَلقِ عالَم کا، دُرود اُن پر، سَلام اُن پر

میرے مولا! یہ موقع دے کہ خَتمُ الانبیاء دیکھوں

کبھی ہو حُسن کی محفِل، کبھی ہو شوق کا مَنظَر

کبھی آنسُو کی زنجیروں میں، عاِشق کی صَدا دیکھوں

رَسُولٌ قَاسِمُ الخَيرَاتِ فِی الدُّنيا وَ فِي العُقبٰی

شَفِیعِ کج نَفسِ ما دَر ما، نَبِیِّ مُجتَبٰی دیکھوں

دَرِ جَنَّت پہ حاضِر ہوں رَسولِ پاک ﷺ کے ہمراہ

شَفاعَت کا یہ مَنظَر، یا خُدا! یا میں رَضا دیکھوں

تمنا مدتوں سے ہے جمالِ مصطفیٰ دیکھوں

امام الانبیاء دیکھوں، حبیبِ کبریاء دیکھوں

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • تمنا
  • احسان تحمید
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe