Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت

جنید جمشد
play_arrow17 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

اقوامِ جہاں میں ہے رقابت تو اسی سے

تسخیر ہے مقصودِ تجارت تو اسی سے

خالی ہے صداقت سے سیاست تو اسی سے

کمزور کا گھر ہوتا ہے غارت تو اسی سے

اقوام میں مخلوقِ خدا بٹتی ہے اس سے

قومیّتِ اسلام کی جڑ کٹتی ہے اس سے

تُو نے پُوچھی ہے

امامت کی حقیقت مجھ سے

حق تجھے میری طرح

صاحبِ اسرار کرے

تُو نے پُوچھی ہے

امامت کی حقیقت مجھ سے

حق تجھے میری طرح

صاحبِ اسرار کرے

ہے وہی تیرے

زمانے کا امامِ برحق

جو تجھے حاضر و

موجود سے بیزار کرے

جو تجھے حاضر و

موجود سے بیزار کرے

موت کے آئِنے میں

تجھ کو دکھا کر رُخِ دوست

موت کے آئِنے میں

تجھ کو دکھا کر رُخِ دوست

زندگی تیرے لیے

اور بھی دُشوار کرے

دے کے احساسِ زیاں

تیرا لہُو گرما دے

دے کے احساسِ زیاں

تیرا لہُو گرما دے

فقر کی سان چڑھا کر

تجھے تلوار کرے

فقر کی سان چڑھا کر

تجھے تلوار کرے

فِتنۂ ملّتِ بیضا ہے

امامت اُس کی

جو مسلماں کو

سلاطیں کا پرستار کرے

فِتنۂ ملّتِ بیضا ہے

امامت اُس کی

جو مسلماں کو

سلاطیں کا پرستار کرے

جو مسلماں کو

سلاطیں کا پرستار کرے

تُو نے پُوچھی ہے

امامت کی حقیقت مجھ سے

حق تجھے میری طرح

صاحبِ اسرار کرے

ہے وہی تیرے

زمانے کا امامِ برحق

جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

زندگی تیرے لیے

اور بھی دُشوار کرے

فقر کی سان چڑھا کر

تجھے تلوار کرے

تجھے تلوار کرے

تجھے تلوار کرے

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت
  • جلوۂ جاناں
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe