جب میں کہوں محمد
اردو
صُوفی کی طریقت میں فقط مستیِ احوال مُلّا کی شریعت میں فقط مستیِ گُفتار
شاعر کی نوا مُردہ و افسُردہ و بے ذوق
افکار میں سرمست، نہ خوابیدہ نہ بیدار
وہ مردِ مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کو
ہو جس کے رگ و پَے میں فقط مستیِ کردار
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
جب میں کہوں محمد، صَلِّ عَلٰی کہو تم
خیرُ البشر کہوں میں، خیرُ الوَرٰی کہو تم
جب میں کہوں محمد، صَلِّ عَلٰی کہو تم
خیرُ البشر کہوں میں، خیرُ الوَرٰی کہو تم
آشوبِ زندگی میں، تسکینِ دل کی خاطر
روحِ نبی کہوں میں، شانِ خدا کہو تم
خیرُ البشر کہوں میں، خیرُ الوَرٰی کہو تم
جب میں کہوں محمد، صَلِّ عَلٰی کہو تم
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
وہ رشکِ اَنبیاء ہیں، وہ فخرِ اَصفیاء ہیں
وہ روحِ کُن فَیَکُوں ہیں، وہ جانِ دو جہاں ہیں
جلوہ فگن کہوں میں، جلوہ نما کہو تم
خیرُ البشر کہوں میں، خیرُ الوَرٰی کہو تم
جب میں کہوں محمد، صَلِّ عَلٰی کہو تم
کس حُسن کے ہیں جلوے، دن رات کے اُجالے
شَمسُ الضُّحٰی کہوں میں، بَدرُ الدُّجٰی کہو تم
خیرُ البشر کہوں میں، خیرُ الوَرٰی کہو تم
جب میں کہوں محمد، صَلِّ عَلٰی کہو تم
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّآلِہٖ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
نشید اسٹیشن کی حمایت کریں
ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔