Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

جنید جمشید کو خراج تحسین

حمزہ اعوان
play_arrow405 بار چلایا گیاaccess_timeایک سال پہلے

اردو

میرے مولا کرم ہو کرم

یا مولا

میں گناہگار ہوں، میں خطا کار ہوں

مجھ پہ کر دو اِک نظر، اِک کرم

مولا

میرے مولا کرم ہو کرم

یا مولا

میرے مولا کرم ہو کرم

یا مولا

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

سراپا فقر ہوں، عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

بھکاری وہ کہ جس کے پاس جھولی ہے نہ پیالہ ہے

بھکاری وہ جسے حرص و ہوس نے مار ڈالا ہے

متاعِ دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لٹوا کر

سکونِ قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھا کر

لٹا کر ساری پونجی غفلت و عصیاں کی دلدل میں

سہارا لینے آیا ہوں تیرے کعبے کے آنچل میں

ترا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے

بس اتنی ہے تمنّا دل بدل دے

میری فریاد سن لے میرے مولا

بنا لے اپنا بندہ دل بدل دے

کروں قربان اپنی ساری خوشیاں

تُو اپنا غم عطاء کر دل بدل دے

مولا! یا مولا!

وفا تم نہ دیکھو گے ہر گز کسی میں

زمانہ وہ ایسا قریب آ رہا ہے

حفاظت کرو اپنے ایمان و دیں کی، زمانہ

وہ ایسا عجیب آ رہا ہے

آنکھو، میرے آنکھو، آنکھو، میرے آنکھو

سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی

سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی

سلام اس پر کہ اسرارِ محبت جس نے سکھلائے

سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے

سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں

سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا

أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا

أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

هُوَ الْحَبِيبُ الَّذِي تُرْجَى شَفَاعَتُهُ

لِكُلِّ هَوْلٍ مِنَ الْأَهْوَالِ مُقْتَحِمِ

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا

أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا

أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

يَا رَبِّ بِالْمُصْطَفَى بَلِّغْ مَقَاصِدَنَا

وَاغْفِرْ لَنَا مَا مَضَى يَا وَاسِعَ الْكَرَمِ

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا

أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا

أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

خداوندا، ترا بندہ وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • جنید جمشید کو خراج تحسین
  • حمزہ اعوان
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe