Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی

مدثر عبدالله
play_arrow5 بار چلایا گیاaccess_timeایک مہینہ پہلے

اردو

مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ

صلوا علیہ وآلہ

جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی

تو جہاں تھا خواب و خیال ہی

صلوا علیہ وآلہ

نہ فصیل ہے نہ محل سرا

تیرا فرش ہے وہی بوریا

تیرے جسمِ پاک پہ اک قبا

وہ بھی تار تار ہے جا بجا

وہ بھی تار تار ہے جا بجا

تیری سادگی ہے کمال ہی

صلوا علیہ وآلہ

تیری سادگی ہے کمال ہی

صلوا علیہ وآلہ

جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی

تو جہاں تھا خواب و خیال ہی

صلوا علیہ وآلہ

صلوا علیہ وآلہ

ماہ و مہر میں تیری روشنی

ہوئی ختم تجھ پہ پیمبری

نہیں تجھ سا تیرے سوا کوئی

کرے کون تیری برابری

کرے کون تیری برابری

یہ نہیں

کسی کی مجال ہی

صلوا علیہ وآلہ

یہ نہیں

کسی کی مجال ہی

صلوا علیہ وآلہ

جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی

تو جہاں تھا خواب و خیال ہی

صلوا علیہ وآلہ

صلوا علیہ وآلہ

مصطفیٰ

تُو خلیل ہے

تُو کلیم ہے

تُو رءوف ہے

تُو رحیم ہے

تُو حبیبِ ربِ کریم ہے

تیری شان سب سے عظیم ہے

تیری شان سب سے عظیم ہے

نہیں کوئی تیری مثال ہی

صلوا علیہ وآلہ

نہیں کوئی تیری مثال ہی

صلوا علیہ وآلہ

جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی

تو جہاں تھا خواب و خیال ہی

صلوا علیہ وآلہ

صلوا علیہ وآلہ

آمین

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • جو نہ ہوتا تیرا جمال ہی
  • مدثر عبدالله
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe