Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

خداوندہ تیرا بندہ وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

خالد محمود
play_arrow288 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی

وہ ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

خداوندا تیرا بندہ

وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

بدن سے روح اور سانسوں کے رشتے

توڑ آیا ہوں

خداوندا تیرا بندہ

وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

تیری دنیا میں جب میں نے

ادھوری آنکھ کھولی تھی

کہیں سرگم کہیں رنگینیوں کی

ایک ہولی تھی

انہی کالے اجالوں میں

سراپا کھو گیا تھا میں

کہ اپنے آپ کی نظروں سے

اوجھل ہو گیا تھا میں

تیری توفیق سے یا رب

تیری توفیق سے یا رب

جب اپنا آپ پہچانا

ہواِئے نفس کو چھوڑا

تیرے احکام کو مانا

وہ سرگم چھوڑ کر

سارے تیرے قرآن کو تھاما

سہے نشتر بہت میں نے

اٹھا پھر ایک ہنگامہ

کبھی تنقید کو جھیلا

کبھی طعنوں کو جھیلا ہے

کہیں پر تلخیوں اور

ترش تر لہجوں کو جھیلا ہے

بالآخر سانس کی ڈوری ہوئی

جب ختم اے مولا

ہوا کے ہاتھ تیرے دین کا پیغام دے آیا

خداوندا! خداوندا!

خداوندا تیرا بندہ

وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

خداوندا تیرا بندہ

وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

بدن سے روح اور

سانسوں کے رشتے توڑ آیا ہوں

خداوندا تیرا بندہ

وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • خداوندہ تیرا بندہ وہ دنیا چھوڑ آیا ہوں
  • خالد محمود
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe