Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

رشد ہدایت کے منارے صحابہ

حافظ حسن احسانی
play_arrow310 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

پیار صحابہ پیار صحابہ

رشدِ ہدایت کے منارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

محبوبِ خداوند کے سینے کی ہے ٹھنڈک

حسنين کو دل و جاں سے پیارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

رگ رگ میں مہکنے لگی ایمان کی کلیاں

جس روز سے سینے میں اتارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

رشدِ ہدایت کے منارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

سرکار دو عالم پہ یہ دل ہارنے والے

میدان میں کبھی بھی نہیں ہارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

رشدِ ہدایت کے منارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

لطف اب بھی اٹھاتے ہیں زمانے میں دیوانے

عشق اور وفاؤں کے نظارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

رشدِ ہدایت کے منارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

عثمان کے بدلے کے لیے جب ہوا اعلان

اس بات پہ لبیک پکارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

رشدِ ہدایت کے منارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

اصحاب کی حرمت پہ لہو دینے کا عزم

یہ کام ہمارا ہے، ہمارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

رشدِ ہدایت کے منارے ہیں صحابہ صد شکر کہ رہبر جو ہمارے ہیں صحابہ

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • رشد ہدایت کے منارے صحابہ
  • حافظ حسن احسانی
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe