Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

مجھے زندگی میں یا رب

جنید جمشد
play_arrow53 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

کیوں چمن میں بے صدا مثل شبنم ہے تُو

لَب کُشا ہو جا سَرودِ بَربَتِ عالَم ہے تُو

مجھے زندگی میں یا رب سَرِ بندگی عطا کر

میرے دل کی بے حسی کو غَمِ عاشقی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب سَرِ بندگی عطا کر

میرے دل کی بے حسی کو غَمِ عاشقی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب

تیرے دَرد کی چمک ہو تری یاد کی کسک ہو

میرے دل کی دھڑکنوں کو نوائے جلی عطا کر

جو تجھی سے لاؤ لگادے جو مجھے میرا پتا دے

میرے عہد کی زباں میں مجھے گِرَہ کُشا عطا کر

جو دلوں میں نور بھر دے وہی روشنی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب

میں سفر میں سو نہ جاؤں میں یہیں پہ کھو نہ جاؤں

مجھے ذوقِ شوقِ منزل کی ہمہمی عطا کر

بڑی دُور ہے ابھی تک رَگِ جان کی مَسافت

جو دِیا ہے قُرب تُو نے تو شُعور بھی عطا کر

میرے قلب کو وہ سوزِ دَرُونی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب

بَھری انجمن میں رہ کر نہ ہوں آشنا کسی سے

مجھے دوستوں کے جُھرمٹ میں وہ بے خودی عطا کر

مجھے تیری جستجو ہو میرے دل میں تُو ہی تُو ہو

میرے قلب کو وہ سوزِ دَرُونی عطا کر

جو دلوں میں نور بھر دے وہی روشنی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب سَرِ بندگی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب سَرِ بندگی عطا کر

میرے دل کی بے حسی کو غَمِ عاشقی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب سَرِ بندگی عطا کر

میرے دل کی بے حسی کو غَمِ عاشقی عطا کر

مجھے زندگی میں یا رب

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • مجھے زندگی میں یا رب
  • محبوب یزدان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe