Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

مجھے فرقت میں مکہ یاد آتا ہے

جنید جمشد
play_arrow46 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے

وہ زمزم یاد آتا ہے وہ کعبہ یاد آتا ہے

مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے

وہ زمزم یاد آتا ہے وہ کعبہ یاد آتا ہے

پہن کر صرف دو کپڑے مرا وہ چیختے پھرنا

وہ پوشش یاد آتی ہے وہ نعرہ یاد آتا ہے

جہاں جاکر میں سر رکھتا جہاں میں ہاتھ پھیلاتا

وہ چوکھٹ یاد آتی ہے وہ پردہ یاد آتا ہے

کبھی وہ دوڑ کر چلنا کبھی رک رک کے رہ جانا

وہ چلنا یاد آتا ہے وہ نقشہ یاد آتا ہے

کبھی وحشت میں آ کر پھر صفا پر جا کے چڑھ جانا

وہ صفا یاد آتا ہے وہ مروہ یاد آتا ہے

کبھی چکر لگانا حاجیوں کی صف میں لڑ بھڑ کر

وہ دھکے یاد آتے ہیں وہ جھگڑا یاد آتا ہے

کبھی پھر ان سے ہٹ کر دیکھنا کعبہ کو حسرت سے

وہ حسرت یاد آتی ہے وہ کعبہ یاد آتا ہے

کبھی جانا منیٰ کو اور کبھی میدانِ عرفہ کو

وہ مجمع یاد آتا ہے وہ صحرا یاد آتا ہے

وہ پتھر مارنا شیطان کو تکبیر پڑھ پڑھ کر

وہ غوغا یاد آتا ہے وہ سودا یاد آتا ہے

منیٰ میں لوٹ کر قربانی کرنا میرا دنبے کو

وہ سنت یاد آتی ہے وہ فدیہ یاد آتا ہے

منیٰ سے سر منڈا کر دوڑ جانا میرا کعبے کو

وہ زیارت یاد آتی ہے وہ جانا یاد آتا ہے

منیٰ میں رہ کے راتوں کو دعائیں مانگنا میرا

وہ نالے یاد آتے ہیں وہ گریہ یاد آتا ہے

وہ رخصت ہو کے میرا دیکھنا کعبہ کو مڑ مڑ کر

وہ منظر یاد آتا ہے وہ جلوہ یاد آتا ہے

مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے

وہ زمزم یاد آتا ہے وہ کعبہ یاد آتا ہے

مجھے فرقت میں رہ کر پھر وہ مکہ یاد آتا ہے

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • مجھے فرقت میں مکہ یاد آتا ہے
  • هادی الانام
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe