Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

محبت کیا ہے

جنید جمشد
play_arrow34 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

دیکھ آ کر کوچۂ چاکِ گریباں میں کبھی! قیس تو، لیلیٰ بھی تو، صحرا بھی تو، محمل بھی تو

محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا

محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا

محبت کیا ہے

قدم ہے راہِ الفت میں تو منزل کی ہوس کیسی

یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہو جانا

محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

محبت کیا ہے

یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو

کوئی آسان ہے کیا؟ سرمد و منصور ہو جانا

محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

محبت کیا ہے

بسا لینا کسی کو دل میں دل ہی کا کلیجہ ہے

پہاڑوں کو تو بس آتا ہے جل کر طور ہو جانا

محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

محبت کیا ہے

نظر سے دور رہ کر بھی تقؔی وہ پاس ہیں میرے

کہ میری عاشقی کو عیب ہے مہجور ہو جانا

محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

محبت کیا ہے

دل کا درد سے معمور ہو جانا

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • محبت کیا ہے
  • محبوب یزدان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe