Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

محمد ﷺ کا روضہ

جنید جمشد
play_arrow67 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

واعظ! کمالِ ترک سے ملتی ہے یاں مراد

دنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبیٰ بھی چھوڑ دے

تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خودکشی

رستہ بھی ڈھونڈ خضر کا سودا بھی چھوڑ دے

محمد ﷺ کا روضہ قریب آ رہا ہے

بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے

فرشتو یہ دے دو پیغام ان کو خبر جا کے دے دو

ان کو فرشتو کہ خادم تمہارا سعید آ رہا ہے

مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

وفا تم نہ دیکھو گے ہرگز کسی میں زمانہ وہ ایسا قریب آ رہا ہے

حفاظت کرو اپنے ایمان و دیں کی زمانہ وہ ایسا عجیب آ رہا ہے

محمد ﷺ کا روضہ قریب آ رہا ہے

بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے

فرشتو یہ دے دو پیغام ان کو خبر جا کے دے دو

ان کو فرشتو کہ خادم تمہارا سعید آ رہا ہے

مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

تمہیں کچھ خبر ہے کہاں جا رہا ہوں

رسول خدا ہیں وہاں جا رہا ہوں

تمہیں کچھ خبر ہے میں کیا پا رہا ہوں

محبت کا ان کی مزا پا رہا ہوں

چلو جا کے رہنا مدینے میں اب تو قیامت کا منظر قریب آ رہا ہے

فرشتو یہ دے دو پیغام ان کو خبر جا کے دے دو

ان کو فرشتو کہ خادم تمہارا سعید آ رہا ہے

مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہو گی جو پائے گا دل میں پیام مدینہ

سکون جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو سکون جہاں ہے نظام مدینہ

مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

محمد ﷺ کا روضہ قریب آ رہا ہے بلندی پہ اپنا نصیب آ رہا ہے

فرشتو یہ دے دو پیغام ان کو خبر جا کے دے دو ان کو فرشتو

کہ خادم تمہارا سعید آ رہا ہے

مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ بڑا لطف دیتا ہے نام مدینہ

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • محمد ﷺ کا روضہ
  • جلوۂ جاناں
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe