Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

مسدس حالی

جنید جمشد
play_arrow15 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر

خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

ان کی جمعیت کا ہے ملک و نصب پر انحصار

قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعیت تیری

یہاں لیگ مقاصدنی (Transcription too corrupted to correct coherently)

وغفیر لینا ممتا (Transcription too corrupted to correct coherently)

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا

وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا

فقیروں کا ملجا

ضعیفوں کا ماویٰ

یتیموں کا والی

غلاموں کا مولا

خطا کار سے درگزر کرنے والا

بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا

مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا

قبائل کو شیر و شکر کرنے والا

اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا

اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا

مس خام کو جس نے کندن بنایا

کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا

عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا

پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا

بس ایک آن میں اس کی کایا

رہا ڈر نہ بیڑے کو موج بلا کا

ادھر سے اُدھر پھر گیا رُخ ہوا کا

وہ فخرِ عرب زیبِ محراب و منبر

تمام اہلِ مکہ کو ہم راہ لے کر

گیا ایک دن حسبِ فرمانِ داور

سوئے دشت اور چڑھ کے کوہِ صفا پر

یہ فرمایا سب سے کہ اے آلِ غالب

سمجھتے ہو تم مجھ کو صادق کہ کاذب

کہا سب نے اے نورِ چشمِ قبیلہ

کبھی ہم نے جھوٹا سنا اور نہ دیکھا

کہا گر سمجھتے ہو تم مجھ کو ایسا

تو باور کرو گے اگر میں کہوں گا

کہ فوجِ گراں پُشتِ کوہِ صفا پر

پڑی ہے کہ لوٹے تمہیں گھات پا کر

کہا تیری ہر بات کا یقین ہے

کہ بچپن سے صادق ہے تو اور امیں ہے

کہا گر میری بات یہ دل نشیں ہے

تو سن لو خلاف اس میں اصلاً نہیں ہے

تو سن لو خلاف اس میں اصلاً نہیں ہے

کہ سب قافلہ **یاں** سے ہے جانے والا

ڈرو اس سے جو وقت ہے آنے والا

ڈرو اس سے جو وقت ہے آنے والا

بَلَغَ الْعُلٰى بِكَمَالِهِ

كَشَفَ الدُّجٰى بِجَمَالِهِ

حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ

صَلُّوْا عَلَيْهِ وَآلِهِ

بَلَغَ الْعُلٰى بِكَمَالِهِ

كَشَفَ الدُّجٰى بِجَمَالِهِ

حَسُنَتْ جَمِيعُ خِصَالِهِ

صَلُّوْا عَلَيْهِ وَآلِهِ

موسیقی

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • مسدس حالی
  • بدیع الزمان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe