Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

مولا یا صلی وسلم

جنید جمشد
play_arrow180 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

جلوۂ جاناں

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

نہ کوئی آپ سا ہو گا نہ کوئی آپ جیسا تھا

کوئی یوسف سے پوچھے مصطفیٰ کا حُسن کیسا تھا

زمین و آسمان میں کوئی بھی مثال نہ ملی

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

دلیلِ زندگی وہ ہیں، کمالِ بندگی وہ ہیں

کوئی بھی دور ہو اس میں معراجِ آدمی وہ ہیں

وہی تو دین و دنیا ہے، جو باتیں آپ نے کہیں

جلوۂ جاناں

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

رسول اللہ ﷺ حبیب اللہ ﷺ امامُ المرسلین

رسول اللہ ﷺ حبیب اللہ ﷺ امامُ المرسلین

کوئی بھی بات ہو ہر حُکم اُن کا معتبر ایسا

کہ اُن کا "ہاں نہیں" کہنا بھی ہے قرآن کے جیسا

حدیثِ پاک کہلائیں جو باتیں آپ نے کہیں

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

مَولا یَا صلِّ و سلّم دائماً أبداً علٰی حبیبک خیر الخلق کُلِّھِمِ

درود اُن پر، سلام اُن پر، یہی کہنا خُدا کا ہے

خُدا کے بعد جو ہے مرتبہ صلّ علیٰ کا ہے

وہی سردارِ عالَم ہیں، وہی غم خوارِ اُمّت ہیں

وہی تو حشر کے میدان میں سب کی شفاعت ہیں

شفاعت کے لیے سب کی نظر اُن پر لگی ہو گی

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • مولا یا صلی وسلم
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe