Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

مولا یا صلی وسلم

عاقب فرید
play_arrow68 بار چلایا گیاaccess_time3 مہینے پہلے

اردو

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

سَحَر کا وَقت تھا، مَعصُوم کَلیاں مُسکُرَاتِی تھیں

ہَوَا ئیں خَیرِ مَقدَم کے تَرَانے گنگُنَاتی تھیں

ابھی جِبرِیل بھی اُترے نَہ تھے

کَعبے کے مِنمبَر سے

کہ اِتنے میں صَدا آئی یِہ عَبدُاللہ کے گھر سے

مُبَارک ہو شَہِ ہر دُو سَرا تَشرِیف لے آئے

مُبَارک ہو مُحَمَّد مُصطَفَى تَشرِیف لے آئے

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً عَلَى حَبِيبِكَ

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً عَلَى حَبِيبِكَ

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَداً عَلَى حَبِيبِكَ

خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

نَہ کوئی آپ جَیسَا تھا نَہ کوئی آپ جَیسَا ہے

کوئی یُوسُف سے پُوچھے مُصطَفَىٰ کا حُسن کَیسا ہے

زَمِین و آسمَان میں کوئی بھی مِثَال نَہ مِلی

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً

أَبَداً عَلَى حَبِيبِكَ

خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

دَلِیلِ زِندگی وہ ہے، کَمَالِ بَندگی وہ ہے

کوئی بھی دَور ہو، اُس میں مِعراجِ آدمی وہ ہے

وَہی تو دِینِ دُنیا ہے، جو بَاتیں آپ نے کَہِیں

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ

دَائِماً أَبَداً

عَلَى حَبِيبِكَ

خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

کوئی بھی بات ہو، ہر حُکم اُن کا مُعتبَر اَیسَا

کہ اُن کا ’ہاں‘ نہیں کَہنَا بھی ہے قُرآن کے جَیسا

حَدِیثِ پَاک کَہلَائیں، جو بَاتیں آپ نے کَہِیں

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً

أَبَداً عَلَى حَبِيبِكَ

خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

سَلَام اُس پر کہ جِس نے بَے کَسوں کی دَستگِیری کی

سَلَام اُس پر کہ جِس نے بَادشاہی میں فَقیری کی

سَلَام اُس پر کہ جِس کے گھر نَہ چَانْدِی تھی نَہ سُونَا تھا

سَلَام اُس پر کہ جِس کے ٹُوٹَا بُورِیَا جِس کا بِچھَونَا تھا

سَلَام، اَے آمِنَہ کے لَال! اَے مَحبُوبِ سُبحَانی!

سَلَام، اَے فَخرِ مَوجُودَات! فَخرِ نَوعِ اِنسَانی!

مَولَاىَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِماً أَبَدًا عَلَى حَبِيبِكَ خَيرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • مولا یا صلی وسلم
  • عاقب فرید
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe