Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

میٹھا میٹھا پیارا پیارا

جنید جمشد
play_arrow24 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ

وَلَٰكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ﷺ

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

ہم سب بھیجیں اُن پہ ہزاروں لاکھوں دُرُود و سلام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

خَیرُ البَشَر وہ خَیرُ الوَرا وہ، ہم سب کے رہنما وہ

اُسوَہ انہی کی راہِ عمل ہے، زندگی ہے چراغ

ہم سب بھیجیں اُن پہ ہزاروں لاکھوں دُرُود و سلام

کامل اِنساں محبوبِ یزداں، محبوبِ ہر خاص و عام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

عفو و عطا و لطف و عنایت، اُن کی ذات میں غایت

رب جس کی تعریف میں کہہ دے: "إِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ"

ہم سب بھیجیں اُن پہ ہزاروں لاکھوں دُرُود و سلام

رُوٹھوں ہوؤں کو رب سے مِلانا، میرے محمد ﷺ کا کام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

ذِکر ہے اُن کا بستی بستی، گُونج رہی ہے محفلِ ہستی

دے کر دُنیا بھر کی دولت، مِل جائے اگر اُن کی مُحبّت

ہم سب بھیجیں اُن پہ ہزاروں لاکھوں دُرُود و سلام

مِعراج کی شب عَرشِ بَریں پر، کیسا ہے یہ اُن کا مَقام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

دیکھ تری اُمّت کی سانسیں، ڈُوب چُکی ہیں، ڈُوب رہی ہیں

دِھیرے دِھیرے مَدّھم مَدّھم، اِن زخموں پہ رکھ دے مَرہم

ہم سب بھیجیں اُن پہ ہزاروں لاکھوں دُرُود و سلام

اُمّت کے غم میں شب بھر رونا، میرے محمد ﷺ کا کام

میٹھا میٹھا پیارا پیارا میرے محمد ﷺ کا نام

سب سے اَنسَب، سب سے اَعلیٰ میرے محمد ﷺ کا کام

ڈُوبتے ہوؤں کو کِنارے لَگانا، میرے محمد ﷺ کا کام

سوتے ہوؤں کو پیار سے جَگانا، میرے محمد ﷺ کا کام

بے طلبوں میں طَلَب جَگانا، میرے محمد ﷺ کا کام

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • میٹھا میٹھا پیارا پیارا
  • محبوب یزدان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe