کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
اردو
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
یا تو میں مسجدِ اقصٰی کا مینار ہوتا
یا اسی پیاری سی مسجد کی میں جالی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
یا تو میں قِبلۂ اوّل کا احاطہ ہوتا
یا میں پھر اس میں بنی ایک اٹاری ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
یا فلسطین میں گرتی ہوئی بارش ہوتا
یا اسی شہر کے دریا کا میں پانی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
یا تو میں روزِ اَقدس کا محافظ ہوتا
یا فلسطین کی سرحد کا میں غازی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
یا فلسطین کا مؤذّن شرابی ہوتا
یا فلسطین کے مے خانے کا ساقی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
یا تو میں مسجدِ اقصٰی کا مینار ہوتا
یا اسی پیاری سی مسجد کی میں جالی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
کاش میں یارو فلسطین کا باسی ہوتا
ورنہ اس شہرِ مُقدّس کی میں مٹی ہوتا
نشید اسٹیشن کی حمایت کریں
ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔