ہر لحظہ ہے مومن کی
اردو
صلح ہو تو ریشم کی طرح نرم
رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
افلاک سے ہے اس کی حریفانہ کشاکش
خاکی ہے مگر خاک سے آزاد ہے مومن
ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
نئی شان، نئی آن
گفتار میں، کردار میں، اللہ کی برہان
اللہ کی برہان
یا عباد الرحمٰن
یا عباد الرحمٰن
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
اللہ کی برہان
یا عباد الرحمٰن
یا عباد الرحمٰن
ہمسایۂ جبریلِ امیں، بندۂ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشاں
ہمسایۂ جبریلِ امیں، بندۂ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشاں
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن
اللہ کی برہان
یا عباد الرحمٰن
یا عباد الرحمٰن
قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان
قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان
جس سے جگرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم
ٹھنڈک ہو، وہ شبنم
دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں، وہ طوفان
اللہ کی برہان
یا عباد الرحمٰن
یا عباد الرحمٰن
فطرت کا سرودِ ازلی اس کے شب و روز، آہنگ میں یکتا صفتِ سورۂ رحمٰن
بنتے ہیں میری کارگہِ فکر میں انجم
لے اپنے مقدّر کے ستارے کو تُو پہچان
اللہ کی برہان
یا عباد الرحمٰن
نشید اسٹیشن کی حمایت کریں
ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔