Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

یار رہے یا رب تو میرا

جنید جمشد
play_arrow43 بار چلایا گیاaccess_time10 مہینے پہلے

اردو

اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ

اے اللہ! میں نے اپنے نفس کو تیرے حوالے کیا، اور اپنے رُخ کو تیری طرف متوجہ کیا، اور اپنے کاموں کو تیرے سپرد کیا، اور اپنی کمر کو تیرے سہارے سے ٹِکا لیا

رغبت اور رہبت کے ساتھ (امید اور خوف کے ساتھ)۔ نہ کوئی ملجا ہے اور نہ کوئی منجا مگر تیری طرف۔ میں ایمان لایا اس کتاب پر جو تُو نے نازل فرمائی اور ان نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جن کو تُو نے بھیجا

جینا ہے جینا ہے جینا ہے یار رہے یا رب تو میرا اور میں تیرا یار رہوں

مجھ کو فقط تجھ سے ہو محبت، خلق سے میں بیزار رہوں

ہر دم ذکر و فکر میں تیرے، مست رہوں سرشار رہوں

ہوش رہے نہ مجھ کو کسی کا، تیرا مگر ہشیار رہوں

اب تو رہے بس تا دم آخر، وردِ زباں اے میرے الٰہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

تیرے سوا مقصودِ حقیقی، کوئی نہیں ہے کوئی نہیں

تیرے سوا موجودِ حقیقی، کوئی نہیں ہے کوئی نہیں

اب تو رہے بس تا دم آخر، وردِ زباں اے میرے الٰہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

دونوں جہاں میں جو کچھ بھی ہے، سب ہے تیرے زیرِ نگیں

جِن و اِنس و حور و ملائک، عرش و کُرسی چرخ و زمیں

کون و مکاں میں لائقِ سجدہ، تیرے سوا اے نورِ مُبیں

کوئی نہیں ہے کوئی نہیں، کوئی نہیں ہے کوئی نہیں

اب تو رہے بس تا دم آخر، وردِ زباں اے میرے الٰہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

جینا ہے جینا ہے جینا ہے، تیرا ہو کے ہے جینا ہے

یاد میں تیری سب کو بھلا دوں، کوئی نہ مجھ کو یاد رہے

تجھ پر سب گھر بار لٹا دوں، خانۂ دل آباد رہے

سب خوشیوں کو آگ لگا دوں، غم سے ترے دل شاد رہے

سب کو نظر سے اپنی گرا دوں، تجھ سے فقط فریاد رہے

اب تو رہے بس تا دم آخر، وردِ زباں اے میرے الٰہ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • یار رہے یا رب تو میرا
  • بدیع الزمان
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe