یا حبیبی
اردو
اے رُوحِ محمدؐ شِیرازہ ہُوا ملّتِ مرحوم کا ابتر اب تُو ہی بتا، تیرا مسلمان کِدھر جائے!
وہ لذّتِ آشوب نہیں بحرِ عرَب میں پوشیدہ جو ہے مجھ میں، وہ طوفان کِدھر جائے
اس راز کو اب فاش کر اے رُوحِ محمدؐ آیاتِ الہٰی کا نگہبان کِدھر جائے
حبیبی رسولی
یا حبیبی یا رسولی
یَا صَاحِبَ الۡجَمَالِ وَیَا سَیِّدَالۡبَشَر
بعد از خُدا بزرگ تُو ئی قِصّۂ مُختصر
یا حبیبی یا رسولی
احمد مرسل فخر دو عالم
مظہر اوّل مرسلِ خاتم
یا ہادیِ اکرم یا صاحبِ محشر
بعد از خُدا بزرگ تُو ئی قِصّۂ مُختصر
یا حبیبی یا رسولی
جس کی ہر اوّل فوج سلیماں
جس کے منادی موسیٰ عمران
جس کے مُبَشَّر عیسیٰ مریم
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّم
اے شاہِ اُمَم اے بدرِ مُنَوّر
بعد از خُدا بزرگ تُو ئی قِصّۂ مُختصر
یا حبیبی یا رسولی
باغ جہاں کا حارِسِ نامی
جس نے مٹائی رسمِ غلامی
پھر سے سَنوارا گلشنِ آدم
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّم
یَا صَاحِبَ الۡجَمَالِ وَیَا سَیِّدَالۡبَشَر
بعد از خُدا بزرگ تُو ئی قِصّۂ مُختصر
یا حبیبی یا رسولی
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّم
یا حبیبی یا رسولی
نشید اسٹیشن کی حمایت کریں
ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔