Nasheed Stationنشید اسٹیشن
home مرکزی صفحہ
record_voice_over نشید خواں
backup اپلوڈ کریں
نشید اسٹیشن iOS اور Android پر بھی دستیاب ہے
App Store IconPlay Store Icon
رازداری کی پالیسی | استعمال کی شرائط
v2.4.2
search

یا رجائی

جنید جمشد
play_arrow49 بار چلایا گیاaccess_time11 مہینے پہلے

اردو

حبیبِ حق جو کرم کے موتی لُٹا رہا ہے، وہ مصطفیٰ ہے

جو بخششوں کی رِدا بنا ہے، وہ مصطفیٰ ہے

یا رجائی

یا رجائی

آ گیا جس کا نہیں ہے کوئی ثانی، وہ رسول

روحِ فطرت پر ہے جس کی حکمرانی، وہ رسول

جس کا ہر تیور ہے حکمِ آسمانی، وہ رسول

موت کو جس نے بنایا زندگانی، وہ رسول

محفلِ سفاکی و وحشت کو برہم کر دیا

جس نے خون آشام تلواروں کو مرہم کر دیا

ہادیِ اکرم، افضلِ عالم، کعبۂِ اعظم، مرسلِ خاتم

یا رجائی

فقر کو جس کے تھی حاصل کج کلاہی، وہ رسول

گلہ بانوں کو عطا کی جس نے شاہی، وہ رسول

زندگی بھر جو رہا بن کر سپاہی، وہ رسول

جس کی ہر اک سانس قانونِ الٰہی، وہ رسول

جس نے قلبِ تیرگی سے نور پیدا کر دیا

جس کی جاں بخشی نے مردوں کو مسیحا کر دیا

رہبرِ اعظم، صاحِبِ کرم، شاہِ حرم، شفیعُ الامم

یا رجائی

واہ کیا کہنا ترا اے آخری پیغامبر

حشر تک طالع رہے گی تیرے جلوؤں کی سحر

تو نے ثابت کر دیا اے ہادیء نوعِ بشر

مرد یوں مہریں لگاتے ہیں جبینِ وقت پر

کروٹیں دنیا کی تیرا قصر ڈھا سکتی نہیں

آندھیاں تیرے چراغوں کو بجھا سکتی نہیں

نیرِ تاباں، گوہرِ افشاں

دلبرِ رحماں، جانِ جہاں

یا رجائی

favorite

نشید اسٹیشن کی حمایت کریں

ہم بڑے سرمایہ کاروں کی طرف سے فنڈ نہیں پاتے - صرف چند آزاد ڈویلپرز ہیں جو نشیدوں کے لیے ایک صاف، اشتہار سے پاک پلیٹ فارم بنانا چاہتے تھے۔ آپ کے عطیات اس پروجیکٹ کو زندہ اور بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔

  • یا رجائی
  • هادی الانام
  • جنید جمشد
  • نشید خواں
  • مرکزی صفحہ
یہ بھی دستیاب ہے
English • عربى • বাংলা • Türkçe